ہم نیوز | Jul 04, 2023
ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونا 7544 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے کے بعد 1912 ڈالر فی اونس ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More