ریسکیو 1122 نے دریائے جہلم کے درمیان لفٹ میں پھنسے افراد کی جان بچا لی

ہم نیوز  |  Jul 04, 2023

مہاجر کیمپ مانک پیاں رشیدآباد ( مظفر آباد کے قریب) سے ملحقہ لفٹ دریائے جہلم کے درمیان پھنس گئی ،لفٹ میں چار افراد موجود تھے۔ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی جس پر عملہ ریسکیو 1122 موقع پر پہنچے اور لفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار دن 2 بجے لفٹ کا رسہ ٹوٹ جانے سے لفٹ دریائے جہلم کے درمیان پھنس گئی ،تقریباً3 گھنٹے کی کوشش کے بعد ریسکیو 1122 نے پھنسے افراد کو ریسکیو کیا۔

پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کے جوان نے اپنی جان پر کھیل کر رسے کی مدد سے باندھ کر انتہائی مشکل طریقے سے ریسکیو کیا۔

عوام علاقہ نے ریسکیو 1122کے عملے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔لفٹ میں پھنسے افراد کے ورثاء نے ریسکیو اہلکاروں کو دعائیں بھی دیں۔

لفٹ دریا جہلم کے درمیان پھنس گئی تقریباً3 گھنٹے کی کوشش کے بعد ریسکیو 1122 نے پھنسے افراد کو ریسکیو کیا۔براہ راست نشریات :https://t.co/o3h2g6x4nB pic.twitter.com/B2tG1R0ByS

— HUM News (@humnewspakistan) July 3, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More