ملک میں مہنگائی کم ہوگئی، حکومت کی قوم کو مبارکباد

ہم نیوز  |  Jul 03, 2023

وفاقی ادارہ شماریات نے جون کیلئے مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کر دیے ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق جون 2023 میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد رہی جو مئی میں 38فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی سے جون تک مہنگائی کی اوسط شرح 29.18 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر جون 2023 میں شہروں میں مہنگائی کی شرح 27.3فیصد رہی اور دیہی علاقوں میں 32.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں مرغی، آلو، دودھ، ڈیری مصنوعات اور چاول مہنگے جبکہ انڈے، سبزیاں آور آٹا سستے ہوئے۔

سالانہ بنیادوں پر ایک سال میں سگریٹ 129.2 فیصد، چائے 113 فیصد اور آٹا 90 فیصد مہنگا ہوئے۔

ایک سال میں چاول کی قیمت میں73 فیصد،آلو 65 فیصد، گندم 62 فیصد، درسی کتب 114 فیصد، اسٹیشنری 68.5 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ایک سال میں گیس اخراجات 62.8 فیصد اضافہ اور گھریلوسامان 40 فیصد مہنگا ہوا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون میں مہنگائی کی رفتار میں 9 فیصد کمی پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More