پب جی کا کمال: 4 بچوں کی ماں لڑکے سے ملنے بھارت جا پہنچی

ہم نیوز  |  Jul 03, 2023

پب جی کھیلتے کھیلتے دوستی اتنی گہری ہوگئی کہ 4 بچوں کی ماں پاکستان سے بھارت جا پہنچی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 29 سالہ سیما کراچی سے براستہ نیپال غیر قانونی طور پر نیواڈا پہنچی تھی جہاں 22 سالہ لڑکے سچن نے رہنے کو گھر بھی دیا ہوا تھا۔

دونوں شادی کرنا چاہتے تھے اور اس سلسلے میں ایک وکیل کے پاس پہنچے۔

وکیل نے جوڑے کو اگلے روز آنے کا کہا اور پولیس کو پورا واقعہ بتادیا۔

پولیس نے تلاش بسیار کے بعد جوڑے کو گرفتار کرلیا جب کہ خاتون کے چاروں بچوں کو دارالامان میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون خود کو پاکستانی بتا رہی ہیں اور ان کے پاس بھارتی ویزہ بھی نہیں ہے۔

وہ کراچی سے پہلے دبئی پہنچیں جہاں ان کے شوہر ملازمت کرتے ہیں اور پھر وہاں سے نیپال گئیں۔

نیپال سے غیر قانونی طور پر ریاست اترپردیش آئیں اور وہاں سے بس کے ذریعے نیواڈا پہنچیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More