پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد11 ممالک کا ویزا حاصل کیے بغیر سفر کر سکیں گے

ہم نیوز  |  Jul 03, 2023

پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد ان 11 ممالک کا ویزہ حاصل کیے بغیر سفر کر سکیں گے ۔

ویزہ انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد  11 ممالک و ریاستوں کا سفر کر سکتے ہیں ۔

ان ممالک و ریاستوں میں شامل مونٹسیرٹ،کک آئس لینڈ، بارباڈوس، ڈومینک ری پبلک، گمبیا، مائیکرونیشیا، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ہیٹی اور سینٹ ونسنٹ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو مالدیپ، روانڈا، کمبوڈیا، قطر، صومالیا، سمیت 21 ممالک میں آن آرائیول ویزہ کی سہولت میسر ہے ۔

ان ممالک کے علاوہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کودنیا کے کسی بھی ملک جانے کیلئے ویزہ حاصل کرنا ضروری ہو گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More