سونے کی فی تولہ قیمت میں 8ہزار 800روپے کی کمی

ہم نیوز  |  Jul 03, 2023

عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 8ہزار 800روپے کی کمی ہوئی ،سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ7ہزار200روپےہوگئی۔

10گرام سونے کی قیمت میں 7ہزار544روپے کی کمی ہوئی ۔10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ77ہزار641روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں سے قبل بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More