نواز شریف سعودی عرب کا دورہ کریں گے، شریف فیملی ذرائع

ہم نیوز  |  Jul 03, 2023

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔

شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق نواز شریف آئندہ چند دن میں سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ ایک ہفتہ کا قیام کریں گے ۔

نواز شریف اس دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ عمرہ بھی ادا کریں گے، مریم نواز ان کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گی ۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نواز شریف کی خصوصی ملاقاتیں طے ہیں، یہ ملاقاتیں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ہوں گی ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کئی وفد ملاقات کریں گے، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب اور امارات سے پاکستان میں سرمایہ کاری آنے کا امکان ہے ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More