1 بہن کے گھر 3 بیٹے اور دوسری بہن کے ہاں 3 بیٹیاں ۔۔ ایک ساتھ پیدا ہونے والے یہ بچے اور ان کی مائیں کس حال میں ہیں؟

ہماری ویب  |  Jul 03, 2023

بچوں کی پیدائش قدرت کی طرف سے عطا کردہ سب سے حسین تحفہ ہے۔ بہنوں کا آپس میں دوستی کا رشتہ ہوتا ہے۔ بہنیں کپڑے، جوتے ہر چیز ایک جیسی پسند کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ ان کی چیزیں ملتی جلتی ہوں۔ لیکن بھارت میں ایسی خوش نصیب بہنیں بھی ہیں جو بچپن سے ہر چیز ایک ایسی پسند کرتی آئیں اور اب ان کے یہاں ایک ساتھ 3 3 بچے بھی ہوئے۔ لیکن بڑی بہن کی 3 بیٹیاں اور چھوٹی بہن کے 3 بیٹے پیدا ہوگئے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاؤں میں دو بہنوں کے ہاں 3 3 بچوں کی پیدائش ہوئی جس پر سارا خاندان خوش ہے اور حیرت میں ہے۔ البتہ چھوٹی بہن کے ہاں قبل از وقت بچوں کی پیدائش سے یہ اتفاق ایک ساتھ ہوگیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق 6 بچے صحت مند ہیں۔ سب کا وزن بھی نارمل بچوں کے جتنا ہے۔ لیکن 3 بیٹیوں میں سے 1 بیٹی کی حالت تشونیش ناک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More