ان کا 43 لاکھ روپے بجلی کا بِل آتا ہے ۔۔ شہانہ زندگی گزارنے والے بالی ووڈ اداکاروں کے ماہانہ بجلی کے بل سُن کر آپ کو بھی زور کا جھٹکا لگے گا

ہماری ویب  |  Jul 03, 2023

سپر اسٹارز کی زندگی جتنی پر آسائش نظر آتی ہے اسے برقرار رکھنے کیلیئے خرچہ بھی اتنا ہی کرنا پڑتا ہے۔۔ جیسے کہ بالی ووڈ اداکار، وہ جتنا کماتے ہیں اتنا ہی اپنے لائف اسٹائل پر لگاتے بھی ہیں اور یہ انکے اسٹار ڈم کیلیئے ضروری بھی ہے۔ جبکہ آپ انکے خرچوں کا اندازہ اِن کے ماہانہ بجلی کے بلوں سے ہی لگا سکتے ہیں۔

بالی ووڈ ستاروں کے گھر تو رات میں بھی روشن رہتے ہیں تا کہ انکی شان و شوکت میں کمی نہ آئے اور ساتھ ہی اسکی ایک وجہ چوری چکاری سے بچنا بھی ہے جس کے لیئے 24 گھنٹے کیمرے آن رکھنے پڑتے ہیں۔ ایسے میں پھر بجلی کے بل بھی اتنے ہی تگڑے آئیں گے کہ سُن کر سب کے ہوش اُڑ جائیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں؛

شاہ رخ خان:

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رُخ خان کے گھر "منت" کے بجلی کا بل بھی کسی بادشاہ کے محل سے کم نہیں ہے۔ بھارتی میگزین فِٹ لُک کے مطابق، شاہ رخ خان کے گھر کا ماہانہ بجلی کا بل 45 لاکھ روپے ہے جو کہ گزشتہ سال 43 لاکھ روپے تھا۔

سیف علی خان:

نوابوں کا بل بھی نوابی۔۔ جی ہاں! پٹودی خاندان کے نواب، سیف علی خان اپنے گھر کا ماہانہ بل 32 لاکھ روپے ادا کرتے ہیں جو کہ گزشتہ سال 30 لاکھ روپے تھا۔

سلمان خان:

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان اپنی فیملی کے ساتھ ممبئی کے گیلیکسی اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں، جس کا بجلی کا بل 25 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔

امیتابھ بچن:

بالی ووڈ میں بگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن کے گھر کا بجلی کا بل بھی اتنا ہی بڑا آتا ہے۔ ممبئی کے جوہو بیچ پر واقع امیتابھ بچن کے گرانڈ بنگلو کا ماہانہ بجلی کا بل 25 لاکھ روپے ہے۔

دیپیکا اور رنویر:

بھارتی میگزین فِٹ لُک کے مطابق، دیپیکا پڈوکون اور اُن کے شوہر رنویر سنگھ کے گھر کے بجلی کا بل 15 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔ جبکہ گزشتہ سال 13 لاکھ روپے تھا۔

عامر خان:

عامر خان باقیں سے زرا پیچھے ہیں یا پھر ان کا خرچہ تھوڑا کم ہے کیونکہ ان کے گھر کا بجلی کا بل ماہانہ بل 11 لاکھ روپے ہے۔

کترینہ کیف:

اسی طرح خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ کا تقریباً 10 سے 12 لاکھ روپے بجلی کا بل بھرتے ہیں۔

سنجے دت:

مشہور اداکار سنجے دت پالی ہل کے علاقے میں امپیریل ہائیٹس نامی اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں اور انکے گھر کا ماہانہ بل 6 سے 7 لاکھ روپے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More