ہم نیوز | Jul 03, 2023
ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہردوہفتےبعد اتارچڑھائوآتارہا،جولائی 2022سے لیکراب تک فی لیٹر پیٹرول 13 روپے 26 پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل 16 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔
یکم جولائی 2022 کوفی لیٹر پیٹرول کی قیمت 248 روپے74 پیسے تھی جبکہ یکم جولائی 2023 کو پیٹرول کی قیمت 262 روپے پرآگئی ہے،اس کے علاوہ یکم جولائی 2022 کو فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے تھی اور اب ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 260 روپے 50 پیسے مقررہے۔
گزشتہ روز حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے اضافہ کیا تھا جبکہ پیٹرول کی قیمت اگلے پندرہ روزکیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More