پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ٹورنٹو جانے والی پرواز میں خرابی

ہم نیوز  |  Jul 03, 2023

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 797 کے طیارے میں دورانِ پرواز تکنیکی خرابی سامنے آئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تکنیکی خرابی کی وجہ سے طیارے کا رُخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا۔ بوئنگ 777 طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر معمول کی لینڈنگ کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آگیا تھا۔ پائلٹ نے طیارے کو باحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتار لیا تھا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پی آئی اے کا حجاج کرام کی واپسی کیلئے فضائی آپریشن بھی شروع ہوچکا ہے۔ قومی ایئر لائن کی ایک اور حج پرواز گزشتہ روز حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچی۔ پہلی حج پرواز میں 363 حجاج کرام واپس کراچی پہنچے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More