مجھے بھی ڈرامہ آفر ہوا تھا بہن لیکن میں اپنی اوقات میں تھی ۔۔ جنت مرزا کا پری زاد ڈرامے میں آفر ملنے کا انکشاف، سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے

ہماری ویب  |  Jul 03, 2023

مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر جنت مرزا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ مجھے بلاک بسٹر ثابت ہونے والے ڈراموں کی آفر مسترد کرنے کا پچھتاوا ہے۔

جنت نے بتایا کہ اُنہیں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں بلاک بسٹر ثابت ہونے والے ڈرامے ’پری زاد‘ اور ہم کہاں کے سچے تھے‘ کی آفر ہوئی تھی۔ ’ہم کہاں کہ سچت تھے‘ میں اداکارہ کبریٰ خان کا کردار (منفی) اور ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ میں اداکارہ اُشنا شاہ کا کردار آفر ہوا تھا۔ اداکارہ بتانا ہے کہ کیوں کہ وہ زیادہ تر جاپان میں رہتی ہیں اس لیے وہ یہ ڈرامے نہیں کر سکیں۔ جنت نے پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ رہیں کہ وہ یہ کردار دوسری اداکاراؤں سے زیادہ بہتر طور پر ادا کرتیں مگر ہو سکتا ہے کہ اگر وہ اِن ڈراموں میں یہ کردار کرتیں تو عوام کو اُن کا کام پسند آتا۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے کے پری زاد جیسے ڈرامے میں جنت کا کیا کام ہے؟ اب وہ ڈرامہ اتنا مشہور ہوگیا تو یہ ایسے کہہ رہی ہیں یا واقعی ڈائریکٹر کی آنکھیں کچھ خراب ہوگئیں تھیں ۔۔۔ اگر جنت یہ ڈرامہ کر لیتیں تو ان کی شہرت میں بھرپور اضافہ ہو جاتا اس وقت بھی ان کے فالوورا 23 ملین ہیں اور یہ انٹرنیشنل پروگرامز کا بھی حصہ بن چکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More