کراچی میں دودھ مزید مہنگا کردیا گیا

ہم نیوز  |  Jul 02, 2023

کراچی میں دودھ کی قیمت میں20روپےفی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے۔

ڈیری اینڈکیٹل فارمزایسوسی ایشن کے مطابق  دودھ کی فی لیٹرقیمت230روپےتک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عیدالاضحیٰ کے موقع پر مرغی کے گوشت  کی قیمت 900 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے ۔

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں مرغی کا ہڈی کے بغیر گوشت 1400 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے ۔

اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 850 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔لاہور میں چکن 800 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔

دوسری جانب پولٹری فیڈ کی قلت چکن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دی گئی ہے ۔

صدر پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 35 سال بعد عیدالاضحیٰ پر چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

پولٹری فیڈ کم ہونے کی وجہ سے مرغی کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی ۔برائلر کی سپلائی صرف 40 فیصد رہی ۔

ہم نے 6 ماہ پہلے ہی خوراک کی قلت سے خبردار کردیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More