امریکی شہر بالٹی مور میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 28 زخمی

اردو نیوز  |  Jul 02, 2023

امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں اتوار کی صبح ہونے والی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویش ناک ہے۔

امریکہ کی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بالٹی مور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے قائم مقام کمشنر رچرڈ ورلی نے جائے وقوعہ پر پریس کانفرنس کے دوران اس سانحہ کی تصدیق کی ہے۔

ان ' بزدلوں' کو ڈھونڈ نکالنے میں تفتیش کاروں کی مدد کریں۔ فوٹو نیویارک پوسٹرچرڈ ورلی نے مزید بتایا کہ  فائرنگ کا یہ ہولناک واقعہ گذشتہ رات 12:30 بجے کے بعد جنوبی بالٹی مور کے بروکلین ہومز کے علاقے میں گریٹنا ایونیو کے بلاک میں ہوا جہاں یہ لوگ ایک تقریب میں جمع تھے۔

قائم مقام پولیس کمشنر نے بتایا کہ 9 زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر 20 متاثرین کو مرہم پٹی کے لیے قریبی صحت مراکز بھیجا گیا۔

فائرنگ کے اس اندوہناک واقعہ کے فوری بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ فوٹو نیویارک پوسٹعلاقے کے میئر برینڈن سکاٹ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اپنے بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ کے ذمہ داروں کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور آپ سب کو تلاش کر کے رہیں گے۔

میئر برینڈن سکاٹ نے مزید کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات رکھنے والے آگے آئیں اور تفتیش کاروں کو ان ’بزدلوں‘ کو ڈھونڈ نکالنے میں مدد کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More