عازمین حج کی وطن واپسی شروع

ہم نیوز  |  Jul 02, 2023

پی آئی اے کاحجاج کرام کی واپسی کے لیے فضائی آپریشن شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی۔

ایئرپورٹ حکام نے حاجیوں کا استقبال کیا،پہلی حج پرواز کے ذریعے200 سے زائد حاجی پاکستان پہنچے۔

دوسری جانب قومی ایئر لائن کی ایک اور حج پرواز کراچی پہنچ گئی۔پہلی حج پرواز میں 363حجاج کرام واپس کراچی پہنچے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایئر پورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا۔گورنر سندھ نے حجاج کرام کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔

علاوہ ازیں جدہ سے پی کے760پرواز 329حاجیوں کو لیکر لاہور پہنچ گئی،پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 2 اگست تک جاری رہے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More