پاکستانی ٹیکس نہ دیں تو ریاست کو بھیک مانگنا پڑے، احسن اقبال

ہم نیوز  |  Jul 02, 2023

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیکس نہیں دیں گے تو ریاست کو بھیک مانگنا پڑے گی، ہر شہری کا فرض ہے کہ ٹیکس چوری کی نشاندہی کرے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت بہتر ہوگی۔ آئی ایم ایف معاہدے سے پاکستان ٹریک پر چڑھ گیا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف معاہدے کیلئے کوششیں اہم ہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اُن کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پی ٹی آئی میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کیں۔ پی ٹی آئی نے معاہدے ختم کرنے کیلئے بیرون ملک لابنگ کی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت دباو کا شکار رہی۔ پی ٹی آئی ملک دشمن سرگرمیوں میں حد سے گزرچکی ہے۔ کسی جماعت نے سیاسی مخالفت کو ریاستی مخالفت میں تبدیل نہیں کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے ہمیں ایک اور موقع ملا ہے۔ ہمیں ایمرجنسی لگا کر اپنی ایکسپورٹ کو بہتر کرنا ہوگا۔ آگے بڑھنے کیلئے ہمیں قومی پلان کی ضرورت ہے، جو تیار کرلیا ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ صبح 10 بجےاٹھنے والی قوم کبھی ترقی نہیں کرسکتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More