چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِِل واپس لینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jul 02, 2023

حکومت کی جانب سے شدید مخالفت کی وجہ سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے متعقلہ سینیٹرز کو بِل واپس لینے کی ہدایات تجاری کردیں۔ صادق سنجرانی نجی بل کو فنانس بِل کے ساتھ منظور کروانا چاہتے تھے۔

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں چیئرمین سینیٹ کی مراعات سے متعلق بِل کی حکومتی وزرا نے شدید مخالفت کی تھی۔ حکومتی وزرا کے ردِ عمل کے بعد صادق سنجرانی کی طرف سے بل واپس لینے کا فیصلہ کا گیا۔

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کے بِل کے مطابق چیئرمین سمیت انکے اہلخانہ کو بھی نجی علاج کی سہولت حاصل ہونی تھی جبکہ چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ کا کرایہ بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ کیا جانا تھا۔

نئے قانون کے مطابق چیئرمین سینیٹ بیرون ملک سفر میں خاندان کا ایک رکن ساتھ لے جا سکتے تھے جبکہ چیئرمین سرکاری جہاز میں بھی خاندان کے 4 افراد کو ساتھ لے جا سکتے تھے۔ اسی کے ساتھ چیئرمین کے اہلخانہ بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کے حقدار تھے۔

ان مراعات میں تمام سابق چیئرمین سینیٹ کو تاحیات اضافی مراعات ملنا تھیں جبکہ تین برس تک چیئرمین رہنے والے افراد بھی اضافی مراعات کے حقدار تھے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ سینیٹ میں چیئرمین کی مراعات میں اضافے کا بِل 16 جون کو منظور کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More