ہوشیار، خبردار : بڑی آمدن پر سپر ٹیکس لگ گیا

ہم نیوز  |  Jul 01, 2023

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت بڑی آمدن پر سپر ٹیکس لگ گیا ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس دینا ہو گا جب کہ 40 سے 50 کروڑ روپے کمائی پر 8 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہو گی۔

اعداد و شمار کے تحت 35 سے 40 کروڑ روپے آمدن پر ٹیکس 4 فیصد سے بڑھا 6 فیصد کر دیا گیا ہے جب کہ 30 سے 35 کروڑ روپے کمانے والے بھی اب 4 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس ادا کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت 15 سے 30 کروڑ روپے آمدن تک سپر ٹیکس کی پرانی شرح برقرار رہے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More