الیکشن کمیشن، عام انتخابات 2023 میں انتخابی نشانات الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں طلب

ہم نیوز  |  Jul 01, 2023

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 میں انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں مختص شدہ انتخابی نشان کے لیے درخواستیں جمع کروائیں، درخواستیں پارٹی سربراہ کے دستخط کے ساتھ 19 جولائی تک دی جا سکتی ہیں۔

درخواست کے ساتھ انتخابی نشانات کی ترجیحی لسٹ منسلک کی جائے، ہر درخواست پر پارٹی سربراہ کے دستخط ہونا ضروری ہیں، ہر درخواست پر سیاسی جماعت کے ہیڈ آفس کا پتہ ہونا بھی ضروری ہے، درخواست موصول ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کی اہلیت پرکھی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فروری مارچ کے پنجاب، کے پی انتخابات کے لیے درخواست دینےوالی پارٹیاں دوبارہ درخواستیں دیں۔

اس حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ نامکمل اور فیکس کے ذریعے موصول درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا، آج سے قبل انتخابی نشان کے حصول کی درخواستوں پربھی غور نہیں ہو گا۔

الیکشن لڑسکتا ہوں لیکن والدہ مجھے منع کر کے گئی تھیں، شعیب اختر

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات کے لیے 19 جولائی 2023 کے بعد ملنے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا، درخواستوں کے ساتھ الیکشن ایکٹ2017 کے سیکشن 206 کے منسلکہ حلف نامہ بھی لازمی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More