اوگرا، ایل پی جی 19روپے 46 پیسے فی کلو سستی کردی گئی

ہم نیوز  |  Jun 30, 2023

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 19 روپے 46 پیسے فی کلو سستی کردی ہے، اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2092 روپے 13پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جون کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2321 روپے 67 پیسے مقرر تھی۔

اوگرا نوٹی فکیشن کے تحت فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 177 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل جون میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 196 روپے 75 پیسے تھی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More