دبئی میں کوئی میثاق جمہوریت سائن نہیں ہورہا ہے، خورشید شاہ

ہم نیوز  |  Jun 29, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دبئی میں کوئی میثاق جمہوریت سائن نہیں ہورہا ہے۔

سکھر میں بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی دبئی میں ہونے والی ملاقات سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کی آپس میں ملاقاتیں ہیں ہوتی رہتی ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت پوری ہوتے ہی نگران سیٹ اپ آجائے گا،عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔ الیکشن میں دیگر پارٹیز سے اتحاد سے متعلق فیصلہ پیپلز پارٹی قیادت کرے گی۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ 9 مئی کو ایک جماعت نے وہ کیا جو دشمن 75 سال میں نہ کرسکا۔ فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی سےمتعلق ابھی کوئی بات سامنے نہیں آئی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More