سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

ہم نیوز  |  Jun 28, 2023

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کر کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں شفیع سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More