کراچی کی بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منا رہی ہے

ہم نیوز  |  Jun 28, 2023

شہرِ کراچی میں بسنے والی بوہری برادری میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں موجود بوہری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے آج نماز عید ادا کی۔ کراچی میں بوہری برادری کی نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع طاہری مسجد صدر بوہری بازار میں ہوا۔

بوہری برادری کی جانب سے نمازِ عید ادا کرنے کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ نمازِ عید کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ طاہری مسجد سے منسلک سڑکوں کو سیکیورٹی وجوہات کے سبب بند کیا گیا تھا۔

بوہری برادری آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منارہی ہے۔ کراچی میں بوہری برادری کی نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع طاہری مسجد صدر بوہری بازار میں ہوا۔ #EidulAdha2023 pic.twitter.com/eyV2wmFLDn

— Times of Karachi (@TOKCityOfLights) June 28, 2023

خیال رہے کہ دنیا بھر میں بوہرہ برادری کی اکثریت اس وقت ممبئی میں مقیم ہے، وہیں ان کا پایہ تخت بھی ہے۔ برادری کے آباوٴ اجداد بھارتی ریاست گجرات کے قدیم باشندے تھے تاہم موجودہ دور میں کراچی دنیا میں ان کا دوسرا بڑا مسکن ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More