سابق وفاقی وزیر سمیت مزید رہنما پی ٹی آئی چھوڑ گئے

ہم نیوز  |  Jun 28, 2023

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق وفاقی وزیر سمیت متعدد رہنما پارٹی چھوڑ گئے۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں قومی اسمبلی کی نشست 127 سے امیدوار شبیر سیال، این اے 118 سے امیدوار میاں سلمان شعیب، صوبائی اسمبلی کی نشست 154 سے امیدوار محمد علی خان، پارٹی الیکشن اسٹریٹجی پلانر خرم قریشی اور سابق نائب صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب میجر(ر) جاوید ضمیر سمیت دیگر شامل ہیں۔

پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ وہ مزید کسی شرپسند پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے جبکہ تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف اس وقت منفی سیاست کر رہے ہیں جو ملکی مفاد میں نہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More