مالاکنڈ میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Jun 28, 2023

مالاکنڈ: خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ کے نواحی علاقے بگردرہ میں رشتے کے تنازع پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ رات گئے ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس کے مطابق ملزمان مقتولین کے رشتہ دار ہیں اور واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا۔ واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی گئی جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More