مذاق میں کہا جاتا ہے کہ ضرورت پڑنے پر جو چیز خود کو غائب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے وہ ہے نیل کٹر۔ جی ہاں یہ ننھا سا آلہ بچوں بڑوں سب کے لئے ہی ضروری ہے۔ لیکن بہت کم جانتے ہیں کہ اس سے ناخن کاٹنے کے علاوہ بھی کئی فائدے اٹھائے جاسکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اسی حوالے سے معلومات فراہم کریں گے۔
نیل کٹر کے مختلف حصے
نیل کٹر میں کئی حصے ہوتے ہیں جن میں ایک پر دونوں جانب لکیریں ہوتی ہیں۔ یہ حصہ ان لوگوں کے لیے ہوتا ہے جو ناخن کو رگڑ کر ہموار صورت دینا چاہتے ہیں۔ خاص طو پر باخن بڑھانے والی فیشن ایبل خواتین اس حصے سے خوب فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ اس حصے میں ایک جانب باریک لکیریں اور دوسری جانب موٹی لکیریں ہوتی ہیں۔
یہ چیز کیوں دی جاتی ہے
اس کے علاوہ اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ نیل کٹر میں دیے گئے اس حصے کا کیا مقصد ہے۔ تو جناب یہ انتہائی ضروری چیز ہے جو وقت پڑنے پر بہت کام آسکتی ہے۔ یہ ایک ننھے چاقو کا کام بھی انجام دے سکتا ہے اور اس کی نوک کی مدد سے مختلف ٹن بوتلوں کے ڈھکن بھی کھولے جاسکتے ہیں۔