سلمان خان ہمارا ٹارگٹ ہے اور ۔۔ اس شخص نے سلمان کو کیا دھمکی دے دی؟ دیکھئے

ہماری ویب  |  Jun 27, 2023

“ہم تمھارے باس (سلمان خان) سے بات کرنا چاہتے ہیں، یقیناً اس نے لارنش بشنوئی کا انٹرویو دیکھا ہو گا۔ اگر نہیں دیکھا تو اسے دکھا دو۔ اگر سلمان خان اس معاملے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے گولڈی برار سے بات کرنی چاہیے۔ اگر سلمان خان سامنے آ کر ملاقات کرنا چاہتا ہے تو ہمیں بتا دے، اس مرتبہ ہم تمھیں اطلاع کر رہے ہیں لیکن اگلی مرتبہ تم حیران رہ جاؤ گے“

یہ ای میل کی گئی ہے سلمان خان کے قریبی دوست کو۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار سدھو موسیٰ کے قتل کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جانے والے گولڈی برار نے بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ معروف بالی وڈ اداکار سلمان خان کا قتل ضرور کریں گے۔

قتل کی دھمکی دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “ ہم جب تک زندہ ہیں سلمان خان کی طرح اپنے سارے دشمنوں کے خلاف اقدامات اٹھاتے رہیں گے، سلمان خان ہمارا ٹارگٹ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے، جب ہم کامیاب ہوں گے تو آپ کو پتہ چل جائے گا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More