گاڑی رجسٹریشن، علیم خان کی کمپنی نے تاریخ کی سب سے بڑی فیس جمع کروا دی

ہم نیوز  |  Jun 26, 2023

معروف پاکستانی سیاستدان و تحریک استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان کی کمپنی نے محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑی رقم کا چالان جمع کرا دیا اور پرکشش نمبر بھی نیلامی میں بڑی رقم دے کر جیت لیا۔

علیم خان کی کمپنی پارک ویو انکلیو پرائیویٹ لمیٹڈ گلبرگ کے نام نئی کالے رنگ کی رینج روور گاڑی کی رجسٹریشن ہوئی، یہ رجسٹریشن فیس محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ میں سب سے بڑی ہے جس کی رقم 91 لاکھ 10 ہزار 6 سو 56 روپے بنتی ہے جو ادا کر دی گئی ہے۔

اس رینج روور کا نمبر بھی انتہائی پرکشش یعنی نمبر ون(APS-1) آن لائن نیلامی کے ذریعے ایک لاکھ 31 ہزار3سو روپے بولی لگا کرحاصل کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ اس گاڑی کی قیمت 17 کروڑ سے زائد ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More