چودھری پرویز الٰہی باضابطہ رہائی سے پہلے پھر گرفتار

ہم نیوز  |  Jun 26, 2023

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پی ٹی آئی صدر چودھری پرویز الٰہی کو ایف آئی اے نے ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کو گرفتاری کے بعد ضلع کچہری پہنچا دیا گیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی 24 جون کو ضمانت منظور ہوئی تھی۔

منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور ہونے پر انہیں باضابطہ رہائی سے پہلے ہی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایک اور کیس میں گرفتار کر لیاہے۔

ایف آئی اے نے چودھری پرویز الہٰی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا، عدالت سے استدعا کی گئی کہ ان سے تفتیش درکا ہے، عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ انہیں سیاسی بنیادوں پر دوبارہ گرفتار کیا گیاہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More