صندل خٹک نے پریس کانفرنس کرکے گھٹیا کام کیا، حریم شاہ

ہم نیوز  |  Jun 25, 2023

متنازع ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے  کہا ہے  کہ شیخ رشید کے ساتھ ان کی اچھی دوستی ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان انہیں برا لگتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو نہیں مانتی، کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں۔

اپنی سابق سہیلی  صندل خٹک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صندل خٹک جیل میں رہ کر آئی اور اسے رہائی بھی ملی، صندل نے پریس کانفرنس  کرکے گھٹیا کام کیا ہے۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ صندل خٹک ضمانت پر باہر آ کر شوخیاں مار رہی ہے، میری ذاتی چیزیں اسی نے باہر نکالی تھیں۔

میں پاکستان سے باہر بھی ہوں تو میڈیا میں ڈسکس ہو رہی ہوتی ہوں، مجھے معاشرے یا میڈیا یا کسی شخص کا ڈر نہیں بلکہ صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More