گرمی کی شدت میں اضافہ، بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، بجلی گھنٹوں بند رہنے لگی

ہم نیوز  |  Jun 25, 2023

اسلام آباد: گرمی کی شدت میں ہونے والے اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار میگا واٹ سے بھی بڑھ گیا ہے۔

بجلی شارٹ فال کے باعث کوئٹہ میں 8 سے 10 گھنٹے جب کہ دیگر شہروں میں 12 سے 14 گھنٹے بجلی بند رہنے لگی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 20 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔ بجلی کی بندش پانی کی عدم دستیابی کا بھی سبب بننے لگی ہے۔

شہر قائد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بجلی کی بندش کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے طویل ہونے لگا ہے جس کی وجہ سے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کےالیکٹرک کا کہنا ہے لوڈشیڈنگ علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہوتی ہے۔

لاہور کے کئی علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے، ٹرپنگ سے الیکٹرانک اشیا کے خراب ہونے کی شکایات بڑھنے لگی ہیں جب کہ شدید گرمی میں شہریوں کا برا حال ہوچکا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More