انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مصر کا سب سے بڑا سرکاری اعزاز

اردو نیوز  |  Jun 25, 2023

انڈٰیا کے وزیراعظم نریندر مودی کو مصر کے سب سے بڑے سرکاری اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتوار کو انڈین وزیراعظم نریندر مودی کو مصر کا سب سے بڑا سرکاری اعزاز ’آرڈر آف دی نائل‘ دیا گیا۔

نریندر مودی کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے دو طرفہ ملاقات سے قبل اِس اعلٰی ایوارڈ سے نوازا۔

دونوں حکمرانوں نے ملاقات میں اہم ایم او یو پر دستخط کیے۔ یہ 1997 کے بعد کسی بھی انڈین وزیراعظم کا مصر کا پہلا دورہ ہے۔

قبل ازیں انڈین وزیراعظم نے 11 ویں صدی میں قاہرہ میں تعمیر ہونے والی حکیم مسجد کا دورہ کیا جسے انڈیا کی داؤدی بوہرہ کمیونٹی کی مدد سے دوبارہ بحال کیا گیا تھا۔

عبدالفتاح السیسی اور نریندر مودی ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد۔ (فوٹو: اے ایف پی)مودی کو حکیم مسجد کے تین ماہ قبل دوبارہ سے تعمیر ہونے والا حصہ دکھایا گیا۔ یہ مسجد قاہرہ کی چوتھی پرانی مسجد ہے۔

اس کے بعد نریندر مودی نے ’ہیلیوپولِیس کامن ویلتھ وار سیمیٹری‘ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پہلی جنگِ عظیم کے دوران مصر اور فلسطین میں جان گنوانے والے انڈین فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ یادگار لگ بھگ چار ہزار انڈٰین فوجیوں پر مشتمل ہے جو پہلی جنگ عظیم میں مصر اور فلسطین میں مارے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More