اسلام آبادمیں موسلادھار بارش

ہم نیوز  |  Jun 25, 2023

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج پھر موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ہے۔

بارش ہونے  سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ شام بھی جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی تھی ۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے ہفتے کے دوران بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More