تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے آگے

ہم نیوز  |  Jun 25, 2023

ایک سروے کے مطابق تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نوجوانوں سے بھی آگے نکل گئے۔

وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے گلگلت بلتستان، آزادکشمیر اور اسلام آباد میں تعلیمی سروے کیا گیا۔ یہ سروے اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے اسکولوں میں کیا گیا۔

سروے کے نتائج کے مطابق گلگت بلتستان کے طلباء، اسلام آباد اور جموں و کشمیر کی نسبتاً ریاضی میں زیادہ بہتر ہیں۔ اسی طرح انگریزی میں گلگلت بلتستان کے طلباء اسلام آباد سے پیچھے اور آزاد جموں و کشمیر سے بہتر رہے۔

سروے میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کے اساتذہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں آگے ہیں، گلگت بلتستان میں 100 فیصد اساتذہ کو سمارٹ فون تک رسائی حاصل ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More