پیر سوہاوہ سڑک کُشادہ کرنے کا منصوبہ، سی ڈی اے نے مشورہ مانگ لیا

ہم نیوز  |  Jun 25, 2023

اسلام آباد کی پیر سوہاوہ روڈ کو کُشادہ کرنے کے حوالے سے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہریوں  سے مشورہ مانگ لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے اپنی ایک ٹویٹ میں شہریوں سے رائے طلب کی۔ انہوں نے لکھا کہ ‘دامنِ کوہ اور پیر سوہاوہ کی سڑک پر بعض اوقات ٹریفک بلاک ہوجاتی ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ‘کیا ہمیں پیر سوہاوہ سے بری امام اور تھرڈ ایونیو تک سڑک کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے جس سے ٹریفک کی نقل و حرکت میں آسانی ہو؟’

ٹویٹ کے جواب میں ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف مشورے دیے گئے۔ ایک صارف نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ‘پیر سوہاوہ سے بری امام تک 8 لین کی موٹروے بنا دی جائے’۔

ایک ٹوٗٹر صارف نے پیر سوہاوہ سے بری امام تک ٹَنل بنانے کا مشورہ دیا جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ‘اس منصوبے پر ضرور کام کریں لیکن پہاڑوں کے قدرتی حسن کا خیال رکھا جائے۔’

The road to daman e koh and peer sohawa at times becomes congested. Should we plan a road from peer sohawa to barri Imam and 3 rd avenue to make it a loop to facilitate traffic movement or not ? Pl say or no.

— Noor Ul Amin Mengal (@Noormengal_)

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More