ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپیئن شپ: انڈیا نے پاکستان کو 4-0 سے شکست دے دی

اردو نیوز  |  Jun 24, 2023

ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپین شپ کے ایک میچ میں میزبان انڈیا نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ہے۔

بدھ کو بنگلور میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے خلاف انڈیا نے چار گول سکور کیے۔ انڈیا کی جانب سے ان کے کپتان سنیل چھیتری نے تین گول کیے جبکہ میچ کا چوتھا گول اودانتا سنگھ نے کیا۔

گروپ ’اے‘ کی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ریفری کی جانب سے انڈین کوچ ایگور اسٹیمک کو پاکستانی کھلاڑیوں سے جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر ریڈ کارڈ بھی دکھایا گیا۔

چیمپیئن شپ میں پاکستان، انڈیا، نیپال اور کویت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں لبنان، مالدیپ، بھوٹان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو رکھا گیا ہے۔

ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپین شپ میں 24 جون کو پاکستان کا مقابلہ کویت سے ہوگا جبکہ پاکستان 27 جون کو نیپال کا سامنا کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More