امیرمقام کےقافلےکے قریب مشکوک افراد کی فائرنگ

ہم نیوز  |  Jun 24, 2023

شانگلہ،مارتونگ کےعلاقہ کنکارمیں امیرمقام کےقافلےکے قریب مشکوک افراد  کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ جلسے کے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہو چکا ہوں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے امیر مقام پر حملے کی شدید مذمت کی  ہے،انہوں نےانجینئر امیر مقام سے رابطہ کیا اورخیریت دریافت کی۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے امیر مقام حملے میں محفوظ رہے۔کوئی جانی نقصان نہ ہونے پر بھی اظہار تشکرکیا۔

انجینئر امیر مقام کو جذبے، بہادری اور ثابت قدمی پر خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہآپ نوازشریف کے شیر ہیں۔

آپ کی عوامی، قومی اور پارٹی کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More