رہائش کیلئے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری، پاکستان کا کراچی شہر بھی شامل

ہم نیوز  |  Jun 24, 2023

رہائش کیلئے دنیا کے بہترین شہروں میں کراچی کے علاوہ پاکستان کا کوئی شہرجگہ نہ بنا سکا۔

کراچی بھی آخری پانچ نمبروں پر رہا اور 173ممالک میں سے 169 واں درجہ حاصل کرسکا۔

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے گلوبل لیو ایبلٹی انڈیکس 2023 کی نئی رپورٹ جاری کردی، فہرست میں آسٹریا کے شہر ویانا کو رہائش کیلئے دنیا کا بہترین شہر قراردیا گیا ہے۔

ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن دوسرے نمبرپر آیا، بہترین 10 شہروں میں ایشیا سے صرف جاپان کا شہر اوساکا شامل ہوسکا جبکہ بنگلا دیشں کا دارالحکومت 166ویں نمبر پر آیا۔

بھارت کے پانچ شہر اس فہرست میں شامل ہیں لیکن کوئی بھی شہر 100 بہترین شہروں میں نہ آسکا۔

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے انڈیکس میں شہروں کی درجہ بندی پانچ شعبوں میں کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے جن میں استحکام، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، ثقافت اور ماحولیات، اور بنیادی انفراسٹرکچر شامل ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More