بھارت کو جدید فوجی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر پاکستان کی تشویش

ہم نیوز  |  Jun 24, 2023

اسلام آباد: امریکہ کی جانب سے بھارت کو جدید فوجی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر پاکستان نے سخت تشویش کا اظہار کر دیا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ بھارت کو جدید فوجی ٹیکنالوجیز فراہم کیے جانے کے منصوبوں پر گہری تشویش ہے اور ایسے اقدامات فوجی عدم توازن اور خطے میں اسٹریٹجک عدم استحکام کو بڑھا رہے ہیں۔ یہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے حصول کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیران ہیں امریکہ کے ساتھ پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف قریبی تعاون کے باوجود بھارت کو شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور بھارت کی جانب سے جون کو پاکستان سے متعلق دیا گیا بیان بلاجواز، یکطرفہ اور گمراہ کن ہے اور یہ ذکر سفارتی آداب کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کے عوام اس جنگ میں اصل ہیرو ہیں۔ عالمی برادری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو بار بار تسلیم کیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More