انڈیا کے بزرگ رہنما اور راشٹریا جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادیو نے کانگرس کے رہنما راہُل گاندھی کو شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔جمعے کو انڈیا کی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی پریس کانفرنس اس وقت قہقہوں سے گونج اٹھی جب لالو پرساد یادیو نے کہا کہ راہُل گاندھی اپنی والدہ کی بات نہیں مانتے اور شادی بھی نہیں کرتے۔حزب اختلاف کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں لالو پرساد یادیو نےکانگریسی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلے تو آپ نے مشورہ مانا نہیں۔ شادی کر لینی چاہیے تھی اور ابھی بھی وقت ہے شادی کریں اور ہم باراتی بن کر چلیں گے۔‘راہُل گاندھی نے لالو پرساد یادیو کو جواب دیا کہ ’آپ نے کہہ دیا تو اب (شادی) ہوجائے گی۔‘لالو پرساد یادیو نے سونیا گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ممی آپ کی بولتی ہیں کہ یہ ہماری بات نہیں مانتا، آپ اس کی شادی کروائیں۔‘واضح رہے انڈیا میں تقریباً 17 جماعتوں نے لوک سبھا الیکشن مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ 2024 کے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دی جا سکے۔VIDEO | "Rahul Gandhi didn't follow my suggestion earlier. He should have married before. But still it's not too late," RJD supremo Lalu Prasad Yadav quips at Rahul Gandhi after opposition meeting held in Patna.#OppositionMeeting pic.twitter.com/o22ICLTujM
— Press Trust of India (@PTI_News) June 23, 2023
حزبِ اختلاف کی جماعتوں کا اگلا اجلاس 10 سے 12 جولائی تک شملہ میں منعقد ہوگا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس پریس کانفرنس کے دوران مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ ’ہم سب متحد ہیں اور بی جے پی کے خلاف مل کر لڑیں گے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’بی جے پی تاریخ بدلنا چاہتی ہے لیکن ہم تاریخ کو بچائیں گے۔‘