اسلام آباد کا ٹائی ٹینک بھی ڈوبنے والا ہے ، سراج الحق

ہم نیوز  |  Jun 23, 2023

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کی گلیوں میں ہمارا خون موجود ہے ،لوگوں نے حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ دیا ہے ،کوئی ہمارے ووٹ چوری کرنے کی کوشش کرے گا تو ہمارا ہاتھ ان کا گریبان ہو گا۔

اسلام آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قوم روٹی ،کپڑا اور مکان چاہتی ہے،جماعت اسلامی پاکستان کو روشن اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتی ہے،جماعت اسلامی پاکستان کو کلین اور گرین پاکستان بنانا چاہتی ہے۔

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے 1970میں پاکستان کو توڑا تھا ،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں کی وجہ سے ملک میں مارشل لا لگا۔

جنرل مشرف سے این آر او کر کے کون آیا تھا ،یہ آئی ایم ایف کے غلام ابن غلام ہیں ،یہ کراچی اور پاکستان کو شوگر مل کی طرح چلانا چاہتے ہیں۔

جسے عوام چاہیں گے وہی میئر کراچی اور ملک کا وزیراعظم بنے گا ،اب لوگ بیدار ہو گئے ہیں جسے عوام چاہیں گے وہ ملک کو وزیراعظم بنے گا ،اسلام آباد کا ٹائی ٹینک بھی ڈوبنے والا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More