فریزر میں نمک کیوں رکھنا چاہیے؟ عید سے پہلے کچھ ایسی ٹپس جو ہر کسی کی بڑی مشکل آسان کردیں

ہماری ویب  |  Jun 23, 2023

فریزر کی صفائی عید سے پہلے لازمی کام ہے چاہے عید الفطر ہو یا عید الضحیٰ۔ خواتین گھر کی صفائی کے ساتھ فریزر کو بھی صاف کرتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ عید میں پکوان بنتے ہیں اور کھانا بچ جائے تو ان کو فریز کرنے اور محفوظ رکھنے کے لیے فریزر ہی صاف نہ ہو تو مزہ نہیں آتا۔

بڑی عید پر تو گوشت بھی رکھنا ہوتا ہے اس لیے صفائی لازمی جز بن جاتا ہے۔ اکثر عید سے قبل جب خواتین فریج کی صفائی کرنے کے لیے فریج بند کرتی ہیں تو انہیں فریزر کے کونوں میں جمی ہوئی برف دکھائی دیتی ہے جس کو دیکھ کر وہ یہی سوچتی ہیں کہ اب تو پورا دن ایک فریزر کی صفائی میں نکل جائے گا جس سے کوفت ہوگی۔

اگر فریج کی جمی ہوئی برف اور اس میں سے آنے والی بو سے آپ بھی پریشان ہیں تو بس یہ ٹپ آپ کے ہی لیے ہے جو اپ کے بڑے کام آئے گی۔

ٹپ :

٭ فریج میں جہاں جہاں آپ کو نشانات نظر آرہے ہیں، بدبو آرہی ہے، یا پھر برف کی موٹی موٹی تہیں جمی ہوئی ہیں ان جگہوں پر 2 سے 3 چمچ نمک ڈال کر فریزر کو 10 سے 15 کے لیے چھوڑ دیں۔

٭ نمک میں چونکہ الکلائنی خصوصیات اور ایل ڈی مرکبات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے نمکیات میں تیزی ہوتی ہے جو ہر سخت سے سخت جمی ہوئی چیزوں کو صاف کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یوں سالوں سے جمی ہوئی برف بھی آسانی سے نکل جائے گی اور فریزر میں سے بدبو بھی نہیں آئے گی۔

آپ بھی اپنے گوشت کو محفوظ بنانا چاہتی ہیں تو فریزر میں ایک پیالے میں نمک اور بیکنگ سوڈا ڈال کر چھوڑ دیں، اس طرح گوشت بھی تازہ رہے گا اور بدبو بھی نہیں آئے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More