عادل راجہ سمیت بیرون ملک مقیم شرپسندوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کافیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 23, 2023

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موقر قومی اخبار کے مطابق اس ضمن میں ایف آئی اے نے 361سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی ہے اور ان اکاؤنٹس پر بیرون ملک مقیم افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ان افراد کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کرلیا ہے، ان افراد کے اکانٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایاجائیگا جب کہ عادل راجہ کی گرفتاری کے لیے بھی انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق عادل راجہ کو جلد گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا،ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More