پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jun 23, 2023

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہمایوں اختر خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ قیام پاکستان سے لے کے آج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج سے لازوال تعلق قائم ہے اور شہید اختر عبدالرحمن جس فوج کے جرنیل تھے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کا لہو اور قربانیاں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ 9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کی طرح ہمارے خاندان کو بھی انتہائی افسردہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ہمایوں اختر نے کہا کہ ان حالات میں میرے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعلق جاری رکھنا ممکن نہیں رہا لہذا میں پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

قیام پاکستان سے لے کے آج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج سے لازوال تعلق قائم ہے اور شہید اختر عبدالرحمن جس فوج کے جرنیل تھے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا. ہمارے شہداء کا لہو اور قربانیاں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی.

مئی 9 کے واقعات نے پوری قوم کی طرح ہمارے خاندان کو بھی…

— Humayun Akhtar Khan (@HumayunAkhtarK)

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More