بھارت کا انتہائی مطلوب بندر پکڑا گیا

ہم نیوز  |  Jun 23, 2023

نئی دہلی: بھارت کا انتہائی مطلوب بندر پکڑا گیا جس کو پکڑنے کی قیمت 21 ہزار روپے مقرر تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے راج گڑھ میں انتہائی مطلوب بندر کو 2 ہفتے کی بھاگ دوڑ کے بعد پکڑ لیا گیا۔ اس بندر کو پکڑنے کی قیمت انتظامیہ کی جانب سے 21 ہزار روپے رکھی گئی تھی۔

مطلوب بندر لوگوں پر حملوں میں ملوث تھا اور اب تک 20 افراد پر حملے کر چکا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے مقامی اہلکاروں اور علاقے کے افراد کے ساتھ مل کر غصیلے بندر کو پکڑا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ریسکیو ٹیم نے مطلوب بندر کو ڈرون کیمرے کی مدد سے ڈھونڈا اور پھر اسے گھیر کر بےہوش کیا گیا۔ بندر کے حملوں سے تنگ افراد نے ریسکیو ٹیم کی کامیاب کارروایئ پر خوشی میں نعرے لگائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More