عثمان مختار کی ’عمرو عیار‘ کے ساتھ سلور سکرین پر واپسی

ہم نیوز  |  Jun 22, 2023

معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار کی سلور سکرین پر واپسی، پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم میں عمرو عیار کا کردار نبھائیں گے۔

پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی فلم عمرو عیار-اے نیو بگننگ کا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

وی آر چلی پروڈکشن کی طرف سے جاری کیے گۓ ٹیزر میں صنم سعید،عثمان مختار، عدنان صدیقی، حمزہ علی عباسی اور ہالی ووڈ اداکار فرحان طاہر شامل ہیں۔

عمرو عیار‘ فلم کی کہانی ہزار سالہ قدیم مسلم ادب ’داستان امیر حمزہ‘ میں شامل اسی نام کے کردار کی کہانی پر مبنی ہے۔

’داستان امیر حمزہ‘ کو ایک ہزار سال پرانا اسلامی ادبی نسخہ مانا جاتا ہے جو کہ عربی اور فارسی کے بعد مغل بادشاہوں کے دور میں اردو ادب میں ترجمے کی صورت میں شامل ہوا۔

’داستان امیر حمزہ‘ میں متعدد فکشنل جادوئی کرداروں کی کہانیاں شامل ہیں، جن میں ’عمرو عیار‘ کا قصہ بھی شامل ہے۔

’عمرو عیار‘ کے کردار کو متعدد ڈراموں اور فلموں میں پیش کیا جا چکا ہے، تاہم پہلا موقع ہے کہ اسی کردار پر پاکستانی فلم بنائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More