وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

ہم نیوز  |  Jun 22, 2023

وزیراعظم شہباز شریف کی پیرس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی طرف سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اس وقت نیو گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں موجود ہیں جو آج سے پیرس میں شروع ہورہی ہے۔ سمٹ میں شرکت کیلئے مختلف ممالک کے سربراہان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، وزیراعظم پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

اسے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر سے بھی ملاقات ہوئی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More