چینی کمپنی پاکستان میں ساڑھے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، خرم دستگیر

ہم نیوز  |  Jun 22, 2023

وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی پاکستان میں ساڑھے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4سال کے دوران سی پیک پر کام نہیں ہوا، نیوکلیئرپلانٹ سے سستی بجلی حاصل ہوگی۔

شہباز شریف کی قیادت میں بجلی سسٹم میں 5 ہزار میگاواٹ اضافہ ہوا،ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں پن بجلی کی پیداوار میں کمی ہوجاتی ہے، متبادل ذرائع ضروری ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی مزید پیداوار اور استحکام کے لیے کام کررہے ہیں،چینی سرمایہ کاری سے نیوکلیئر کے شعبے کوفروغ حاصل ہوگا۔

تھرکے کوئلے سے 2ہزارمیگاواٹ بجلی پیداکرکے سسٹم میں شامل کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے بہت سے بجلی کے منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More