ایل این جی کارگو کی آمد، غیر قانونی گیس استعمال کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ

ہم نیوز  |  Jun 22, 2023

سوئی ناردرن حکام کی جانب سے کمپریسر استعمال کرنے والوں کو خبردار کردیا گیا، گیس پریشر بہتر ہونے کے بعد اب جس گھر سے کمپریسر پکڑا گیا، اس کا میٹر کاٹ دیا جائے گا۔

سوئی ناردرن حکام کے مطابق ایل این جی کارگو پاکستان پہنچنے سے پاکستان میں جاری گیس بحران ٹل گیا ہے۔ اب گھریلو صارفین کیلئے گیس پریشر میں بہتری آئے گی۔ اسی طرح پاور اور کھاد سمیت تمام صنعتوں کی گیس بھی مکمل بحال ہوگئی ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ سسٹم میں 1800 ملین کیوبک گیس موجود ہے جس کی وجہ سے اس وقت گیس کے شارٹ فال کا سامنا نہیں ہے۔ ٹیل اینڈ اور پرانی لائنوں والے علاقوں میں گیس کی کمی انفرادی مسئلہ ہے۔

حکام کی طرف سے گھروں میں گیس کمپریسر استعمال کرنے والوں کو بھی خبردار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں گیس کمپریسر غیر قانونی ہے جسے روکنے کے لیے چھاپے مارنے والی ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ قطر سے منگوائے گئے متعدد ایل این جی کارگو آج پاکستان پہنچ گئے۔ حکام کے مطابق کارگو سمندری طوفان کی وجہ سے تاخیر سے پاکستان پہنچے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More