پاک جاپان بزنس کونسل جاپان میں 10 ہزار پاکستانیوں کے لئے ملازمت کی گنجائش پیدا کرے گی

ہم نیوز  |  Jun 22, 2023

پاک جاپان بزنس کونسل جاپان میں 10 ہزار پاکستانیوں کے لئے ملازمت کی گنجائش پیدا کرے گی جس کیلئے ابتدائی طور پر 100 نوکریوں کی ڈیمانڈ پاکستان روانہ کردی ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے جاپان کیلئے افرادی قوت بھجوانے والے پاکستانی ادارے العمل کارپوریشن کے سربراہ عابد منہاس اور پاک جاپان بزنس کونسل یورپ کی ڈائریکٹر انوشہ منہاس عابد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ اور معیاری افرادی قوت جاپان بھجوانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پاکستانی کمپنیوں کو اوورسیز ایمپلائمنٹ اور سینڈنگ آرگنائزیشن میں رجسٹرڈ کرے ورنہ 18 اداروں سے جاپان جیسے ملک کو افرادی قوت بھجوانے کی ڈیمانڈ پوری نہیں ہوسکے گی۔

رانا عابد حسین نے جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سے بھی درخواست کی کہ وہ حکومت پاکستان کو اس مسئلے کی نزاکت سے آگاہ کریں۔

اس موقع پر العمل کارپوریشن کے سربراہ عابد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں بہتری افرادی قوت موجود ہے جو اپنی محنت اور لگن سے جلد جاپان میں اپنا الگ مقام بنانے کی اہلیت رکھتی ہے، وہ کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی نوجوان جاپان زبان سیکھ کر جاپان جائیں تاکہ انہیں یہاں سیٹ ہونے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر پاک جاپان بزنس کونسل یورپ کی ڈائریکٹر انوشہ منہاس نے کہا کہ ابتدائی طور پر کچھ مشکلات ہیں جن پر قابو پاکر جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ پاکستانی افرادی قوت جاپان بھجوائی جاسکے گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More